فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ ترکیہ، صدر اردوان سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون پر گفتگو

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دو روزہ سرکاری دورۂ ترکیہ کے دوران آج انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے اہم ملاقات کی ہے۔

ترک ایوانِ صدر کے مطابق صدر اردوان قطر کے سرکاری دورے پر روانگی سے قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملے۔ اس ملاقات میں ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز، چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلچوق بائر اکتاراولو اور قومی انٹیلی جنس ادارے (ایم آئی ٹی) کے سربراہ ابراہیم قالن بھی شریک تھے۔

ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ بدلتے جغرافیائی و سیاسی ماحول پر بھی گفتگو کی گئی۔

ان ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ایک روز قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلچوق بائر اکتاراولو سے ملاقات کی تھی، جہاں انہیں ترکیہ کی مسلح افواج کے اعلیٰ فوجی اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

ترک جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر فیلڈ مارشل کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان فوجی روابط، دفاعی تعاون اور پیشہ ورانہ اشتراک کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P