نوتال قومی شاہراہ پر نامعلوم تخریب کاروں نے 220 کے وی ہائی ٹینشن بجلی کے ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنا دیا

نصیرآباد۔نصیر آباد میں نوتال قومی شاہراہ پر نامعلوم تخریب کاروں نے 220 کے وی ہائی ٹینشن بجلی کے ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنا دیا جس کے نتیجے میں ایک ٹاور مکمل طور پر تباہ جبکہ دوسرا جزوی طور پر متاثر ہوگیا۔ذرائع کے مطابق متاثرہ ٹرانسمیشن لائن اوچ پاور پلانٹ سے سبی کی جانب بجلی کی ترسیل کر رہی تھی۔دھماکے کے باعث ہائی وولٹیج لائن معطل ہونے سے بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی اور متعدد شہروں میں بجلی کی بندش کی اطلاعات موصول ہوئیں۔کیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد متعلقہ تکنیکی ٹیموں کو جائے وقوعہ روانہ کر دیا گیا ہے تاکہ نقصان کا جائزہ لے کر بجلی کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مرمتی کام شروع کیا جا سکے۔واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More