خضدار : خضدار سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے مطالبے پر آر سی ڈی شاہراہ قادری ہوٹل کے مقام پر بند
خضدار سے لاپتہ افراد کے اہل خانہ اور اہل علاقہ نے اپنے پیاروں کی بازیابی کے مطالبے کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے آر سی ڈی شاہراہ کو قادری ہوٹل کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔
احتجاج کے باعث کراچی، کوئٹہ اور دیگر شہروں کے درمیان آمدورفت معطل ہو گئی ہے، جبکہ شاہراہ کے دونوں اطراف مسافر گاڑیاں، مال بردار ٹرک اور دیگر گاڑیاں طویل قطاروں میں پھنس گئی ہیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے مؤثر اقدامات نہیں کیے جاتے، احتجاج اور دھرنا جاری رہے گا۔
