گوادر،ایران تجارتی روابط میں اہم پیش رفت، ایف بی آر نے نیا کسٹم آرڈر جاری کر دیا

گوادر( آئی این پی ) وفاقی حکومت کے ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ایران کے لیے اور ایران سے آنے والے کارگو کی نقل و حمل سے متعلق کسٹم جنرل آرڈر نمبر 05آف 2026جاری کر دیا ہے، جس کے تحت ایران کے لیے کارگو موومنٹ، ٹرانزٹ اور کراس اسٹفنگ کے حوالے سے باقاعدہ طریقہ کار وضع کر دیا گیا ہے۔ یہ اہم پیش رفت چیرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ کی خصوصی کوششوں، مسلسل رابطوں اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے سنجیدہ کاوشوں کا نتیجہ قرار دی جا رہی ہے۔جاری کردہ آرڈر کے مطابق ایران کے لیے کارگو کی ترسیل TIR رجیم اور ٹرانزٹ رجیم کے تحت کی جا سکے گی، جبکہ ایران کے لیے مختص کارگو کی کراس اسٹفنگ پاکستان کی بندرگاہوں اور آف ڈاک ٹرمینلز پر بھی ممکن ہوگی۔ حکم نامے میں ڈائریکٹوریٹ جنرل ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایران جانے والے کارگو کی موثر نگرانی، مانیٹرنگ اور آپریشنل سہولت کاری یقینی بنائے، جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کارگو کی ریکنسیلی ایشن اور ہفتہ وار رپورٹنگ بھی لازم ہوگی۔تجارتی حلقوں کے مطابق اس فیصلے سے گوادر سمیت مکران کے سرحدی اور بندرگاہی کاروبار کو تقویت ملے گی، ایران کے ساتھ تجارتی روابط مزید منظم ہوں گے اور خطے میں درآمد و برآمد کی سرگرمیوں کو نئی راہ ملے گی۔ اس پیش رفت پر کاروباری و تجارتی حلقوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ کی کاوشوں سے گوادر پورٹ اور سرحدی تجارت کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P