ڈیرہ مراد جمالی کیسکو کی ریکوری مہم کے نام پر شہر کے کئی درجن ٹرانسفارمر بند

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی کیسکو کی ریکوری مہم کے نام پر شہر کے کئی درجن ٹرانسفارمر بند کردیے گئے شدید گرمی سے شہری چیخ اٹھے عوام کا برا حال بجلی کی بندش سے پانی کا شدید بحران شہری رل گئے تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں کیسکو کی ریکوری مہم یا بھتہ وصولی ڈیرہ مراد جمالی شرقی اور غربی دونوں ایریاز کے کئی درجن ٹرانسفارمرز جمبر کٹ کر کے بند کر دیے گیے جس سے شدید گرمی اور درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ مین شہری بجلی کی عدم فراہمی سے چیخ اٹھے اور پورا شہر اندھیرے میں ڈوب گیا شہریوں نے الزام عاید کیا ہے کہ کیسکو افسران اور انکا عملہ ہر ٹرانسفارمر پر ہر ماہ ایک لاکھ روپے سے لیکر دو لاکھ روپے بطور رشوت وصول کرتے ہیں بجلی بلوں کی ادائیگی کے باوجود بھی انکی بھتہ وصولی عروج پر ہے غربت اور تنگ دستی کے باعث اگر کوئی انکو بھتہ نہ دے تو پورے محلہ کا ٹرانسفارمر بند کردیا جاتاہے ڈیرہ مراد جمالی کی نصف ابادی سے بھی زیادہ شہری گزشتہ دس روز سے بجلی سے مکمل محروم چلے ا رہے ہین پانی کی شدید قلت اور بجلی کی بندش سے اہل علاقہ نقل و مکانی کرنے پر مجبور ہیں اکثر شہریوں کا کہنا ہے کہ معاملی کی تحقیقات کروائی جاے تو وہ بطور بھتہ دینے کے ثبوت پیش کرنے کے لیے تیار ہیں ڈیرہ مراد جمالی کے سیاسی سماجی حلقون نے وزیراعلی بلوچستان چیف سیکریٹری اور چیف ایگزیکٹو افسر کیسکو بلوچستان انجنئیر شوکت علی جوگیزئی سے اپیل کی ہے کہ ڈیرہ مراد جمالی میں کیسکو کی ریکوری کی اڑ میں بھتہ وصولی کا نوٹس لیا جاے شہر کے اندر بند کءدرجن ٹرانسفارمرز کھلوا کر شدید گرمی میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P