ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) ڈیرہ اللہ یارمیں گھر میںآگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا اناج اور گھریلو سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ پولیس کے مطابق منگل کو ڈیرہ اللہ یار کے قریب گوٹھ بلیدی میں برکت کٹوہر کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا مالیت کا اناج اورگھریلو سامان جل کر خاکستر ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
