Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا

دونوں ٹیمیں سہ پہر ساڑھے چار بجے ان ایکشن ہوں گی، دونوں ٹیموں نے خامیوں کو دور کرنے کیلئے قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کی۔

 

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد غازی غوری کا کہنا ہے پرفارمنس سے ٹیم کو فائدہ ہو تو اس سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ بابراعظم جیسے کھلاڑی کے ساتھ بیٹنگ کرنے سے اعتماد ملتا ہے، دباؤ نہیں ہوتا، ایسا نہیں ہے کہ میں محمد رضوان کی جگہ لے رہا ہوں وہی فرسٹ چوائس ہیں۔

 

آسٹریلوی سپنر میتھیو کوہنیمن کہتے ہیں قذافی سٹیڈیم کی وکٹ بھی راولپنڈی جیسی ہی ہے، پہلے میچ میں پاکستان کے بولرز نے بہترین بولنگ کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More