Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

بجٹ 27-2026 میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے ریلیف کا امکان

سرکاری ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں فائلرز کیلئے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹرانزیکشن ٹیکس میں کمی ہو سکتی ہے۔

 

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پراپرٹی کی خریداری کیلئے شق 236K کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس 1.5 فیصد سے کم ہو گا، پراپرٹی کی خریداری کیلئے شق 236K کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس 0.25 فیصد ہو سکتا ہے۔

 

پراپرٹی کی فروخت کیلئے شق 236C کےتحت ود ہولڈنگ ٹیکس 4.5 فیصد کیا جائے گا، پراپرٹی کی فروخت کیلئے شق 236C کےتحت ود ہولڈنگ ٹیکس کم ہوکر 1.5 فیصد ہوسکتا ہے۔

 

ذرائع ایف بی آر کے مطابق پراپرٹی سیکٹر پر ٹیکسز میں ردوبدل کیلئے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا گیا ہے، بجٹ میں نان فائلر کیلئے پراپرٹی کی خریدو فروخت پر کوئی ریلیف نہیں ملے گا، نان فائلرز کیلئے پراپرٹی کی خریدوفروخت پر تقریبا 10.5 فیصد کے ٹیکس عائد ہیں۔

 

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں مالی سال جولائی سے مارچ ودہولڈنگ ٹیکس 29 فیصد ملا، بھاری ٹیکسوں کی وجہ سے گزشتہ مالی سال کی نسبت گین ٹیکس وصولی میں بھی کمی ہوئی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More