Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

سیارا گانے پر دنانیر مبین تنقید کی زد میں، علیزے شاہ کا طنزیہ ردعمل بھی وائرل

پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہیں، تاہم اس بار وجہ ان کی اداکاری نہیں بلکہ گلوکاری ہے۔

دنانیر مبین پاوری ہو رہی ہے کی ویڈیو کے ذریعے شہرت کی بلندیوں تک پہنچیں اور بعد ازاں کئی کامیاب ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بالی ووڈ کے مقبول گانے سیارا کو گنگناتی نظر آئیں۔

یہ گانا فلم سیارا کی کامیابی کے بعد دنیا بھر میں مقبول ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل رہا، تاہم دنانیر کی جانب سے گانا گانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔

بعض صارفین نے ان کی آواز اور اندازِ گائیکی پر تنقید کرتے ہوئے طنزیہ تبصرے کیے، ایک صارف نے لکھا کہ یہ سن کر شریا گھوشال ایک کونے میں رو رہی ہوں گی، جبکہ دوسرے نے مذاقاً کہا یہ سن کر شریا گھوشال آئی سی یو پہنچ جائیں گی۔

دوسری جانب اداکارہ علیزے شاہ نے بھی دنانیر کی گائیکی پر طنزیہ انداز اپنایا۔

ایک ویڈیو میں علیزے شاہ نے ناک بند کرکے دنانیر کے انداز کی نقل اتاری اور کہا میں بھی اسی لیے ناک سے گاتی ہوں کیونکہ میری ناک ہر وقت بند رہتی ہے۔

علیزے شاہ کی اس ویڈیو پر بھی سوشل میڈیا صارفین دو حصوں میں بٹ گئے، کچھ افراد کا کہنا تھا کہ دنانیر پر اس طرح کا طنز غیر ضروری تھا، جبکہ بعض صارفین نے علیزے شاہ کے ردعمل کو محض مزاح قرار دیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More