Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

سربیا کے صدر نے بھارتی ایس 400 نظام کی تباہی کی تصدیق کر دی

سربیا کے صدر نے معرکہ حق کے دوران بھارتی S-400 دفاعی نظام کی تباہی کے پاکستانی مؤقف کی تصدیق کردی۔

معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی ذلت آمیز پسپائی جاری ہے اور اب سربیا کے صدر نے بھارتی ایس 400 دفاعی نظام کی تباہی کے پاکستانی مؤقف کی تصدیق کر دی ہے۔

سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ کا کہنا ہے کہ بھارتی ایس 400 دفاعی نظام کے ریڈار کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چینی سیٹلائٹس کے ذریعے یہ دیکھا جاسکتا تھا ایس 400 ریڈار نظام کو کہاں نشانہ بنایا گیا۔

الیگزینڈر ووچیچ نے کہا کہ بھارتی تردید کے باوجود دستیاب رپورٹس ایس 400 ریڈار سسٹم کے متاثر ہونے کی نشاندہی کرتی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More