Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

اوستہ محمد ‘پینے کے صاف پانی کی شدید قلت ‘مین پائپ لائن جا بجا ٹوٹ پھوٹ کا شکار

استا محمد (نامہ نگار حنیف بلوچ )استا محمد شہر میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت مین پائپ لائن جا بجا ٹوٹ پھوٹ کا شکار پانی کی سپلائی منقطع ہوگئی شہری پانی کی بوند بوند کے لیے ترس گئے قیامت خیز گرمی میں صارفین شدید ذہنی کوفت میں مبتلا فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے واٹر سپلائی کی پانی کی موٹریں خراب ہو گئے پی ایچ ای کے ملازمین گھر بیٹھے تنخوائیں وصول کر رہے ہیں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پانی کی فراہمی میں بری طرح ناکام شہریوں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے حکام بالا فوری نوٹس لے استا محمد کے عوامی حلقوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے دور جدید میں استا محمد کے شہری پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں پانی کی مین پائپ لائن جا بجا ٹوٹ پوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے شہری پینے کے صاف پانی سے محروم ہو گئے جبکہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے مقامی افسران کی مجربانہ غفلت اور عدم دلچسپی کی وجہ سے واٹر سپلائی کے تمام ہیوی موٹرز خراب اور ناکارہ ہوئے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں استا محمد کے عوامی حلقوں نے کہا کے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ملازمین گھر بیٹھے تنخواہ وصول کر رہے ہیں جبکہ فرائض مبینہ طور پر ڈیلی ویجز ملازمین سرانجام دے رہے ہیں قیامت خیز گرمی میں شہریوں کو پینے کی پانی کی عدم فراہمی ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی کار کردگی پر سوال اٹھ رہے ہیں شہریوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More