امریکی خلائی تحقیقاتی ادارہ ناسا ایک نئی اور انتہائی طاقتور کمپیوٹر چِپ تیار کر رہا ہے جو مستقبل میں خلا کی گہرائیوں میں بھیجے جانے والے خلائی جہازوں کے آپریشنز کو یکسر بدل سکتی ہے۔
ایک کمرشل پارٹنر شپ کے تحت تیار کیا جانے والا یہ جدید پروسیسر خلائی جہازوں کو اس قابل بنائے گا کہ وہ حاصل ہونے والی معلومات پر زیادہ تیزی سے کام کر سکیں اور زمین سے دور مشنز کے دوران کچھ فیصلے خود مختارانہ طور پر (خود سے) کر سکیں۔
امریکی خلائی ادارے کا ‘ہائی پرفارمنس اسپیس فلائٹ کمپیوٹنگ پروجیکٹ بنیادی طور پر تحقیقی مشنز میں استعمال ہونے والے خلائی جہازوں کی کمپیوٹنگ کی صلاحیتوں کو بڑھانے پر مرکوز ہے۔