Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

واٹس ایپ کا میسج غائب ہونے سے متعلق فیچر پر کام جاری

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے موجود ڈِس اپیئرنگ فیچر میں تبدیلی متعارف کرانے جا رہی ہے۔ طے شدہ وقت کے بعد خود بخود غائب ہو جانے والے فیچر میں ایک مسئلہ یہ ہے کہ اس کا ٹائمر آپ کے میسج ‘سینڈ’ کرتے ہی شروع ہو جاتا ہے اور اس کا مطلب ہے کہ کوئی میسج گھنٹوں غائبانہ پوزیشن میں غیر پڑھے ہوئے پڑا رہ سکتا ہے اور کسی کے دیکھنے سے پہلے ہی غائب ہوسکتا ہے۔ اس مسئلے کو ختم کرنے کے لیے واٹس ایپ اب ڈس اپیئرنگ میسجز کے لیے ایک نیا آپشن آزما رہا ہے، جس کا نام ’آفٹر ریڈنگ‘ ہے۔ اس آزمائش کی نشاندہی واٹس ایپ بِیٹا انفو نے آئی او ایس کے تازہ ترین بِیٹا اپ ڈیٹ میں کی ہے۔

اینڈرائیڈ پر کامیاب ٹیسٹنگ کے بعد، یہ فیچر اب آئی او ایس کے کچھ بیٹا ٹیسٹرز کے لیے جاری کیا جا رہا ہے۔ فی الحال یہ ‘ٹیسٹ فلائٹ بیٹا پروگرام’ کے ذریعے دستیاب ہے اور امید ہے کہ آنے والے چند ہفتوں میں یہ تمام عام صارفین کے لیے بھی پیش کر دیا جائے گا۔

اس آپشن کے بعد اب میسج غائب ہونے کے وقت کی شروعات اس کو بھیجنے کے بعد سے نہیں بلکہ میسج کھلنے کے بعد سے ہوگی۔

اس آپشن کو استعمال کرتے ہوئے صارفین میسج کو اوپن کیے جانے کے بعد غائب ہونے کے لیے 5 منٹ، 1 گھنٹہ یا 12 گھنٹے کا ٹائم سیٹ کر سکتے ہیں اور اگر اگلے شخص نے میسج کو کھولا ہی نہیں، تو وہ 24 گھنٹے پورے ہونے پر خود بخود غائب ہو جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More