لورالائی ( آئی این پی ) ڈپٹی کمشنر لورالائی کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم نے شہر میں پرائس کنٹرول اور تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کر دیا۔ اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف بازاروں، تنوروں، بیکریوں اور گوشت کی دکانوں کا تفصیلی معائنہ کیا جا رہا ہے۔انتظامی ٹیم نے شہر کے مختلف تنوروں کا دورہ کرتے ہوئے روٹی کے مقررہ وزن اور سرکاری نرخوں کا جائزہ لیا، جبکہ بیکریوں میں صفائی کی صورتحال، اشیائے خورونوش کے معیار اور ان کی میعاد ختم ہونے کی تاریخوں کو بھی چیک کیا گیا۔ اس کے علاوہ گوشت کی دکانوں پر سرکاری نرخ ناموں کی دستیابی اور صفائی کے انتظامات کا معائنہ کیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ندیم اکرم نے دکانداروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری نرخ ناموں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور کم وزن روٹی یا غیرمعیاری اشیائے خورونوش کی فروخت سے مکمل اجتناب کیا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔دریں اثنا، اسسٹنٹ کمشنر ندیم اکرم نے ژوب روڈ پر مختلف شورومز اور دکانوں کا دورہ کرتے ہوئے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھی کارروائی کی۔ سڑکوں اور سرکاری اراضی پر قائم تجاوزات پر دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کی گئی اور فوری طور پر تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی گئی۔انہوں نے کہا کہ عوامی راستوں کو کھلا رکھنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی اور غیر قانونی تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Trending
- 75 سالوں سے وفاق نے بلوچستان کو نظر انداز کیا گیا ہے ‘نوابزادہ خالد مگسی
- وزیراعلی سرفراز بگٹی کے ساتھ مل کر پانچ سالہ عوامی ایجنڈا مکمل کریں گے، بلاول بھٹو
- نوکنڈی ‘ کوئٹہ تفتان روڈ پر ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان گرفتار
- گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور دیگرکے اغوا کا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا
- حب میں معمولی تنازعے پرفائرنگ سے دو خواتین سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی
- بلوچستان میں ترقیاتی اور طبی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے ‘ سرفراز بگٹی
- رکن قومی اسمبلی ملک عادل خان بازئی کے سابق ڈی سی کوئٹہ پر سنگین الزامات
- بلوچستان میں سورج آگ برسانے لگا، تربت اور لسبیلہ میں پارہ 47 ڈگری تک پہنچ گیا
- پی بی 36 قلات میں میر ضیا اللہ لانگو کی کامیابی برقرار
- لورالائی ‘شہر میں پرائس کنٹرول اور تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز
You might also like