Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

پشین ‘ غیر قانونی اسلحہ ‘ کالے شیشے والی گاڑیاں اور منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاﺅن

پشین : انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر کی خصوصی ہدایات اور وژن کے تحت ضلع پشین میں امن و امان کے قیام، جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کیلئے م¶ثر اقدامات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ایس ایس پی پشین کیپٹن (ر) نوید عالم کی نگرانی میں ضلع بھر میں غیر قانونی اسلحہ، کالے شیشوں والی گاڑیوں، منشیات فروشوں، اشتہاری و عادی مجرمان اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈا¶ن جاری ہے۔پشین پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں، شاہراہوں اور داخلی و خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندیاں قائم کرکے گاڑیوں اور مشکوک افراد کی چیکنگ کا عمل مزید م¶ثر بنایا گیا ہے۔ کارروائیوں کے دوران متعدد کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھی مقدمات درج کرکے کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اشتہاری ملزمان اور جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے متعدد اہم گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔ایس ایس پی پشین کیپٹن (ر) نوید عالم نے کہا ہے کہ پشین پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ، قیامِ امن اور قانون کی بالادستی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جرائم، منشیات، غیر قانونی اسلحہ اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے پشین کو ایک پُرامن ضلع بنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، جبکہ تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائیں اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنائیں۔شہری حلقوں نے ایس ایس پی پشین کیپٹن (ر) نوید عالم کی قیادت میں پشین پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ پولیس قیادت کے آنے کے بعد ضلع میں قانون کی عملداری مضبوط ہوئی ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف م¶ثر کارروائیوں سے عوام میں احساسِ تحفظ بڑھا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More