Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

امریکا اور چین کے درمیان بات چیت بہتر انداز میں آگے بڑھ رہی ہے، امریکی صدر کا دعوی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان بات چیت بہتر انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہاصدرشی جن پنگ سےکئی امور پرگفتگو ہوئی جو اچھی رہی، چین مرحلہ وار اپنی مارکیٹ کھولے گا،امریکا سے تیل اور زرعی مصنوعات خریدے گا،دونوں ممالک کے درمیان ویزا کمپنیوں اور تجارتی معاملات پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔

 

چینی صدرسےایران کےمعاملے پربات کی ہے،وہ تہران کیساتھ معاہدےتک پہنچنے کےخواہاں ہیں،صدر شی ایران پراثراندازہوسکتے ہیں، ایران کےمعاملے پرزیادہ صبرکامظاہرہ نہیں کریں گے،ایرانی جوہری تنصیبات ہماری نگرانی میں ہے،کوئی ہلچل ہوئی توفوجی ردعمل کاسامنا کرناپڑےگا،ایران کی مکمل ناکہ بندی جاری رہے گی،کسی جہاز کو ایران میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، ایرانی قیادت میں جوہری پروگرام پر اختلافات موجود ہے،جس قیادت سےامریکا رابطےمیں ہےوہ معقول رویہ رکھتی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More