Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

ہمارے بزرگوں نے پاکستان سے الحاق کا جو فیصلہ کیا اس پر ہمیں فخر ہے، وزیراعلی بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہمارے بزرگوں نے پاکستان سے الحاق کا جو فیصلہ کیا اس پر ہمیں فخر ہے۔

 

کوئٹہ میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مضبوط فوج کی موجودگی میں کوئی پاکستان کو نقصان نہیں پہنچاسکتا، پاکستان نے بھارت کے خلاف اپنی صلاحیتوں کا بھرپور لوہا منوایا،
پاک فوج ہر قسم کے اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

 

سرفراز بگٹی نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں ہم نے بھارت کو عبرت ناک شکست دی،
ہمارے بزرگوں نے جو پاکستان سے الحاق کا فیصلہ کیا اس پر ہمیں فخر ہے۔

گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے کہا کہ پاک فوج نے ثابت کیا کہ دلیری میں کوئی اس کا مقابلہ نہیں کرسکتا، پاکستان کی شاندار فتح کو دنیا نے سراہا، بلاشبہ افواج اور قوم نے اپنے اعتماد و اتحاد سے نئی تاریخ رقم کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More