وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے سپوتوں نے دشمن بھارت کو ایسا جواب دیا کہ اسے جان کے لالے پڑ گئے۔
معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں پاکستان مونومنٹ پر تقریب منعقد ہوئی جس میں فیلڈ مارشل آرمی چیف سید عاصم منیر، سربراہ پاک فضائیہ و سربراہ بحریہ سمیت اعلیٰ عسکری اور سول قیادت ، بیرون ممالک کے سفیروں اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد پاکستان کا مقام بلند ہوا، معرکہ حق کو فیلڈ مارشل کی قیادت میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، حمایت کرنے پر سعودیہ، چین اور دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں، معرکہ حق میں اللہ نے پاکستان کو عظیم مقام عطا فرمایا، ہمارے سپوتوں نے دشمن بھارت کو ایسا جواب دیا کہ اسے جان کے لالے پڑ گئے۔