Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

ہمارے سپوتوں نے بھارت کو ایسا جواب دیا کہ اسے جان کے لالے پڑ گئے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے سپوتوں نے دشمن بھارت کو ایسا جواب دیا کہ اسے جان کے لالے پڑ گئے۔

معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں پاکستان مونومنٹ پر تقریب منعقد ہوئی جس میں فیلڈ مارشل آرمی چیف سید عاصم منیر، سربراہ پاک فضائیہ و سربراہ بحریہ سمیت اعلیٰ عسکری اور سول قیادت ، بیرون ممالک کے سفیروں اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد پاکستان کا مقام بلند ہوا، معرکہ حق کو فیلڈ مارشل کی قیادت میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، حمایت کرنے پر سعودیہ، چین اور دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں، معرکہ حق میں اللہ نے پاکستان کو عظیم مقام عطا فرمایا، ہمارے سپوتوں نے دشمن بھارت کو ایسا جواب دیا کہ اسے جان کے لالے پڑ گئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More