Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

ایرانی سفیر نے نئی تجاویز پاکستان کے حوالے کرنے کی تصدیق کردی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے امریکا سے مذاکرات کےلیے نئی تجاویز پاکستان کے حوالے کرنے کی تصدیق کردی۔

 

ایرانی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے رضا امیری مقدم نے کہا کہ تہران کی مذاکراتی پیشکش کا مقصد مسلط کردہ جنگ کا مستقل خاتمہ ہے، مذاکرات میں پاکستان واحد ثالث ہے، ایران اپنے موقف اور مطالبات پر پہلے کی طرح قائم ہے۔

 

رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران اپنے مؤقف اور مطالبات میں شفاف ہے، مذاکرات کا مکمل انحصار امریکی رویے پر ہے۔ امریکا سنجیدہ ہے تو رویہ بدلنا ہوگا، ایران قومی مفادات اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

 

رضا امیری مقدم نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے نیا مذاکراتی منصوبہ پاکستان کے ذریعے امریکا تک پہنچا دیا گیا ہے، موجودہ عمل میں پاکستان مرکزی ثالث ہے اور اس کی کوششیں قابلِ قدر ہیں۔

 

ایران کے سفیر نے کہا کہ ایران سفارتکاری کے راستے پر قائم ہے مگر پیشرفت کا دارومدار امریکا پر ہے، امریکا کو جارحانہ رویہ ترک کر کے ایران کے حقوق کا احترام کرنا ہوگا۔

 

رضا امیری مقدم نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور تجارتی روابط میں اضافہ جاری ہے، میرجاوہ، تفتان اور گبد ریمدان بارڈر کراسنگ پاک ایران تجارت کے لیے اہم

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More