Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

نصیرآباد، جھل مگسی، جعفرآباد، کچھی سمیت دیگر علاقوں میں گرمی کی شدت میں زبردست اضافہ

ڈیرہ مراد جمالی : نصیرآباد، جھل مگسی، جعفرآباد، کچھی سمیت دیگر علاقوں میں گرمی کی شدت میں زبردست اضافہ درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا شدید گرمی اور سخت گرم ہواوں کے چلنے سے کاروبار زندگی شدید متاثر بجلی کا طویل ترین بریک ڈاو¿ن عوام کی مشکلات میں اضافہ لوگ اپنے گھروں تک محدود تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی ڈیرہ اللہ یار صحبت پور اوستہ محمد گنداواہ چھتر نوتال بھاگ جھل مگسی روجھان جمالی میرحسن تمبو منجھوشوری خنکوٹ غفورآباد سکندرآباد مانجھوٹی فریداباد بختیاراباد سنی شوران فتح پور لانڈھی شریف سمیت دیگر علاقوں میں صبح ہوتے ہی سورج نے آگ اگلنا شروع کردی شدید گرمی اور سخت گرم ہواوں کے چلنے کی وجہ سے انسانی زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا شدید گرمی میں مزکورہ علاقوں میں بجلی کا روزانہ طویل ترین بریک ڈاو¿ن سے کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ڈیرہ مراد جمالی اور دیگر علاقوں میں پانی کی شدید قلت کا سلسلہ برقرار رہا جس سے اہل علاقے کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے سارا دن خواتین وبچے بوڑھے پانی کے سرگرداں رہتے ہیں جبکہ برف فیکٹری کے مالکان کی ہڑتال کی وجہ سے ڈیرہ مراد جمالی میں برف نا پید ہو گئی ہے جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More