کوئٹہ، 30 اپریل ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پیپلز ایئر ایمبولینس عوامی خدمت کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور جلد اس کا باقاعدہ افتتاح چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ بلوچستان کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا انقلابی اقدام ہے جو صحت کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ ایئر ایمبولینس سروس کے آغاز سے صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں رہنے والے مریضوں کو بروقت ہنگامی طبی امداد کی فراہمی ممکن ہو سکے گی یہ جدید سہولت شدید زخمی اور نازک حالت کے مریضوں کو فوری طور پر بڑے شہروں کے اسپتالوں تک منتقل کرنے میں معاون ثابت ہوگی جس سے قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے گا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ منصوبہ حادثات، قدرتی آفات اور دیگر ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس سسٹم کو مزید مو¿ثر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز ایئر ایمبولینس کا یہ منصوبہ حکومت بلوچستان کے فلاحی عزم کی عملی تصویر ہے جو عوام کو بہتر اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک تاریخی پیش رفت ثابت ہوگا۔
Trending
- وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، بجٹ میں عوام کو بڑی سہولتیں دینے کا اعلان
- صدر زرداری سے چین کے صوبے ہائنان کے گورنر کی ملاقات
- پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ، نئی قیمت کا اعلان آج کرنے کا فیصلہ
- حکومت بلوچستان نے سرکاری جامعات کو فنڈز جاری کر دیے
- خضدار، گٹکا، چھالیہ اور مضر صحت اجزاءپر فوری طور پر مکمل پابندی عائد
- تربت ‘ جشن بہاران کیچ فیسٹیول کے مقابلے اختتام پذیر
- نصیرآباد، جھل مگسی، جعفرآباد، کچھی سمیت دیگر علاقوں میں گرمی کی شدت میں زبردست اضافہ
- ضلع گوادرکے محنت کش ماہی گیر آج بھی بنیادی حقوق ولیبر قوانین سے محروم
- اوتھل پولیس نے آٹھ ارب ریال کے قریب غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی
- ژوب سمیت بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ چھ اضلاع میں مالداروں کے لیے منصوبے کا آغاز کردیا گیا
You might also like