Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

عالمی منڈیوں میں پیٹرول کی قیمتوں میں ریکارڈ ساز اضافہ؛ 126 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی

صدر ٹرمپ کو امریکی سینٹرل کمانڈ کی ایران کے خلاف نئے فوجی ااپریشنز کے تحت مختصر مگر طاقتور حملوں کے منصوبے کی بریفنگ کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہوگیا جس نے پچھلے 4 برسوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی غیر یقینی صورت حال کے باعث عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں تقریباً 7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تیل کی قیمتوں میں تقریباً 6 فیصد اضافہ ہوا۔ دن بھر میں ایک موقع ایسا بھی آیا جب فی بیرل تیل کی قیمت 126 ڈالر سے تجاوز کرگئی تھی تاہم بعد میں کم ہو کر تقریباً 114 ڈالر تک آ گئی۔

علاوہ ازیں ایشیا کی اسٹاک مارکیٹس بھی منفی رجحان کے ساتھ بند ہوئیں جہاں جاپان کا Nikkei 225 آج 1.1 فیصد نیچے آیا جبکہ جنوبی کوریا کا Kospi بھی 1.4 فیصد کمی کے ساتھ بند ہوا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More