Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

ایشین بیچ گیمز: پاکستان نے مجموعی طور پر 3 تمغے جیت لئے

چین کے شہر سانیا میں ایشین بیچ گیمز میں پاکستان نے مجموعی طور پر 3 تمغے جیت لئے، ریسلنگ میں 2 سلور اور کبڈی میں برانز میڈل جیتا۔

ریسلنگ میں پاکستان کے اسد اللّٰہ نے سلور میڈل اپنے نام کر لیا، 80 کے جی کلاس کے فائنل میں اسد اللّٰہ کو ایرانی پہلوان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کے انعام بٹ کو 90 کلو گرام کیٹیگری کے فائنل میچ میں شکست ہوئی، ایرانی پہلوان نے انعام بٹ کو چت کر دیا، انعام بٹ نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔

70 کلو گرام کیٹیگری میں برانز میڈل کیلئے پاکستان کے عبداللّٰہ کو شکست ہوئی، محمد عبداللّٰہ کو کرغزستان کے پہلوان نے ہرایا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More