پاکستان کے 11 سالہ سعد جہانگیر نے شطرنج کی دنیا میں تاریخ رقم کر دی

پاکستان کے لیے ایک اور بڑا اعزاز سامنے آیا ہے جہاں پاکستان کے کم عمر کھلاڑی سعد جہانگیر نے شطرنج کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے مطابق شطرنج کے 11 سالہ پاکستانی کھلاڑی سعد جہانگیر منج  نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے شطرنج کی دنیا میں ارینا انٹرنیشنل ماسٹر کا اعزاز حاصل کر لیا جس کے ساتھ ہی وہ یہ ٹائٹل جیتنے والے پاکستان کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ یہ کامیابی نہ صرف سعد کے لیے بلکہ پورے ملک کے لیے باعثِ فخر ہے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی اس کارنامے کو سراہتے ہوئے اسے نوجوانوں کے لیے ایک متاثر کن مثال قرار دیا۔ صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے بھی سعد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی ملک میں شطرنج سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی اور نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P