Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت، پاک فوج کا بھرپور جواب

پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال جارحیت کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت پر بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں اور گاڑیوں کو درستگی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا، پاک فوج کی موثر کارروائیوں نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو پسپائی پر مجبور کر دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کا دفاع وطن کیلئے غیر متزلزل عزم ملک کی علاقائی سالمیت کو یقینی بنا رہا ہے، پاک فوج کا آپریشن غضب للحق تمام مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More