عوام نے ووٹ دیکر ایوانوں میں اس لئے بھیجا کہ اس کی توانا آواز بنیں‘ڈاکٹر مالک بلوچ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

عوام نے ووٹ دیکر ایوانوں میں اس لئے بھیجا کہ اس کی توانا آواز بنیں‘ڈاکٹر مالک بلوچ

تربت : نیشنل پارٹی تحصیل بلیدہ زعمران کے تحصیل کونسل کے اجلاس سے مرکزی صدر و سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرکزی رہنما سینیٹر جان محمد بلیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وسائل پر قوموں کے حق اختیار کو تسلیم کیا جائے اور سیاسی و جمہوری عمل میں اداروں کی مداخلت بند کی جائے۔ انھوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی کے مینڈیٹ پر قبضہ کرکے بلوچ دشمن عناصر کو عوام پر مسلط کردیا گیا۔ ضلع کیچ میں اقربا پروری اور کرپشن عروج پر ہے، قومی دولت کو زاتی اور گروہی مفادات کے بینٹ چھڑایا جارہا ہے۔ بلیدہ میں ترقیاتی کام کے نام پر صرف کرپشن ہورہا ہے 13 ارب کی سٹی پروجیکٹ کرپشن کی نظر ہے اب تک دو کلومیٹر روڈ بھی مکمل نہیں۔ کمپلسیشن کے نام پر کروڑوں کی خردبرد کی گی ہے تمام پروجیکٹ کی انکوائری کی جائے اور زمہ دار پروجیکٹ ڈائریکٹرز اور ٹھیکدار مافیا کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انھوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک اصول پسند جمہوری و سیاسی پارٹی ہے بلوچستان و بلوچ کے قومی و سیاسی مفادات اولین ترجہات ہیں۔این پی کو انتخابات میں بلوچ وطن و قومی وسائل پر کمپرمائز نہ کرنے کی سزادی گی پارٹی مینڈیٹ پر قبضہ کیا گیا ایسے لوگوں کو زبردستی طاقت کے زور عوام پر مسلط کیا گیا جو نہ ان علاقوں میں جاتے ہیں اور نہ عوام نے ان کو ووٹ کیا۔ انتخابی نتائج سرکاری دفاتر میں مرتب کئے گئے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ سیاسی جماعتوں سے نہیں بلکہ جنگی منافع خوروں سے ہے بلوچستان کو آگ اور خون میں ڈال کر اس کی وصولی کررہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی جمہوری و سیاسی جدوجہد کا علم بردار ہے ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی، شفاف انتخابات، قانون کی حکمرانی، پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ سیاسی کارکن حوصلہ رکھیں اور عوام سے جڑیں اور پارٹی کو فعال و متحرک کرنے کے لیے بھرپور جدوجہد کریں۔ انھوں نے کہاکہ بلیدہ نیشنل پارٹی کا گھڑ رہا ہے اور رہے گا۔ اجلاس میں تنظیمی و سیاسی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور بہتر تنظیم کاری کے لیے حکمت عملی بھی بنائی گئی۔ تحصیلوں اور ضلع کے درمیان روابط کو فعال بنانے پر زور دیا گیا۔ اجلاس سے فداحسین دشتی، ریٹائر جسٹس شکیل احمد بلوچ،فدا جان بلیدی، سرتاج گچکی، محمد عظیم بلیدی،میر فیصل بلیدی،ظفر رند ولی جان زامرانی، برکت شیر محمد بلیدی،عارف بلوچ، بہرام موسئ، مختار بلوچ، ماسٹر خدا بخش،مختیار زامرنی عبداللہ بلوچ، اسماعل ملک زامرانی،عبدالملک بلوچ نے بھی خطاب کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.