بااثر شخصیت کو مدعو نہ کرنے پر ٹریکٹر سے پچ کھود دی گئی، ویڈیو وائرل – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بااثر شخصیت کو مدعو نہ کرنے پر ٹریکٹر سے پچ کھود دی گئی، ویڈیو وائرل

بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران ’ٹریکٹر سے پچ‘ کھو دی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے گاؤں میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں جلگاؤں رورل ایم ایل اے کپ ٹورنامنٹ کے فائنل کے دوران ٹریکٹر میدان میں آیا اور میچ کو روک دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان ٹریکٹر چلاتے ہوئے میدان میں داخل ہوا اور اسے پچ کے اوپر سے گزار دیا اس دوران کھلاڑی اور امپائر بے بسی سے یہ منظر دیکھتے رہے جس کے بعد میدان میں لوگوں کے ہجوم کی وجہ سے افراتفری مچ گئی۔

ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ میچ جاری تھا جب اچانک ٹریکٹر کے میدان میں آنے کی وجہ سے اسے روکنا پڑا، اس ہنگامہ آرائی کے بعد نوجوان ٹریکٹر چلا کر وہاں سے چلا گیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقامی بااثر شخصیت کو فائنل میں مدعو نہیں کیا گیا تھا، اس واقعے کے بعد میچ کو بالآخر منسوخ کر دیا گیا تاہم مبینہ طور پر کوئی پولیس شکایت درج نہیں کرائی گئی۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جس پر صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.