رکھنی، بائی پاس پر بیوپاری سے لاکھوں روپے کی ڈکیتی، مسلح افراد نقدی چھین کر فرار – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

رکھنی، بائی پاس پر بیوپاری سے لاکھوں روپے کی ڈکیتی، مسلح افراد نقدی چھین کر فرار

رکھنی (یو این اے )رکھنی بائی پاس پر پرانا نادرا آفس کے قریب ڈکیتی کی ایک بڑی واردات پیش آئی ہے، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر ایک بیوپاری سے 4 لاکھ 12 ہزار روپے نقدی چھین لی۔ بتایا جاتا ہے کہ بیوپاری اپنے کاروباری معاملات کے سلسلے میں جا رہا تھا کہ اچانک مسلح ملزمان نے اسے روک کر یرغمال بنا لیا اور رقم لوٹ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔اس واقعے کے بعد علاقے کے تاجروں اور عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش کے لیے ناکہ بندی شروع کر دی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جلد ہی ملزمان کو ٹریس کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.