رکھنی(یو این اے )ضلع بارکھان کی تحصیل رکھنی اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ خوفزدہ ہو کر اپنے گھروں اور دکانوں سے باہر کھلے مقامات پر نکل آئے۔رپورٹس کے مطابق رکھنی شہر کے ساتھ ساتھ ملحقہ دیہی علاقوں میں بھی زمین لرزنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، تاہم جھٹکے اتنے واضح تھے کہ شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
Trending
- ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
- پیرس میں پی ایس جی کی چیمپئنز فٹبال لیگ میں جیت پر ہنگامہ، پولیس سے جھڑپیں، 400
- بھارتی عدالت کا جیکولین فرنینڈس سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کرنےکا فیصلہ
- سہیل آفریدی ناراض ایم پی ایز کو منانے کیلئے متحرک، ارکان سے رابطے تیز
- اسرائیلی فورسز کے غزہ بھر میں وحشیانہ حملے، 6 افراد شہید
- وفاقی بجٹ کا حجم ساڑھے 17 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ رہے گا
- نوجوان نسل کو تمباکو کے خطرات سے بچانا قومی ذمہ داری ہے: صدر آصف زرداری
- بغیر اجازت آبنائے ہرمز سے سفر کی کوشش خطرناک ہوگی: ایرانی فوج کی وارننگ
- معاہدے کے بہت قریب، ایران نے ایٹمی ہتھیاروں پر یقین دہانی کرا دی: ٹرمپ
- Daily Mashriq 31-05-2026
You might also like