کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں لاہور قلندرز نے راولپنڈیز کو 32 رنز سے ہرا کر پلے آف کی دوڑ سے باہر کردیا۔کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹ پر 210 رنز بنائے۔
فخر زمان 54 گیندوں پر 84 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد فاروق نے41 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیلی۔ راولپنڈیز کی جانب سے محمد عامر اور رضا اللہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں راولپنڈیز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں، یاسر خان نے 29 گیندوں پر 58 اور سعد مسعود نے 26 گیندوں پر 54 رنز بنائے۔راولپنڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوور ز میں 9 وکٹ پر 178 رنز بناسکی۔حارث رؤف نے تین، شاہین آفریدی اور اسامہ میر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔