Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

امن کاوشوں کی بدولت دنیا بھر سے شکریہ پاکستان، تشکر پاکستان کی آوازیں آرہی ہیں: عظمیٰ بخاری

: اپریل وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ الحمدللہ آج پوری دنیا سے ’’شکریہ پاکستان‘‘ اور ’’تشکر پاکستان‘‘ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ اللہ کے فضل و کرم سے عالمی برادری نے قیامِ امن کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کو دل سے تسلیم کر لیا ہے۔

 

وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سفارتی محاذوں پر غیر معمولی کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر امن کے حقیقی داعی بن کر ابھرے ہیں، یہی وجہ ہے کہ آج عالمی سطح کے ہر فورم پر پاکستان کا پرچم سربلند ہو رہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More