صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے پر ایران کا شکریہ ادا کر دیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے پر ایران کا شکریہ ادا کر دیا

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایران نے ابھی اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھول دی گئی ہے اور ہر قسم کی آمدورفت کیلئے تیار ہے ، شکریہ ۔

 

یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کے بعد تجاری جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز کھول رہے ہیں، جنگ بندی کے باقی دنوں میں آبنائے ہرمز مکمل کھلا رہے گا، تجارتی جہازوں کے راستے کی پہلے ہی نشاندہی کی گئی ہے۔

 

کچھ دیر قبل رائٹرز کی جانب سے بھی یہ خبر شائع کی گئی تھی کہ پاکستان کا تیل برادر جہاز ’ شالامار‘ متحدہ عرب امارات سے 8 کروڑ لیٹر تیل لے کر آبنائے ہرمز سے نکل آیا ہے اور کراچی کی جانب گامزن ہے جو دو روز میں بندرگاہ پہنچے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.