فضا علی نے شوہر کے ہمراہ غیر اخلاقی کلپ پر معافی مانگ لی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

فضا علی نے شوہر کے ہمراہ غیر اخلاقی کلپ پر معافی مانگ لی

 پاکستانی اداکارہ فضا علی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے متنازع کلپ پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک فیملی لمحہ تھا جسے غلط انداز میں پیش کیا گیا۔

فضا علی کے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس کلپ پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا، جس کے بعد اداکارہ نے وضاحتی بیان جاری کیا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں فضا علی نے کہا کہ مارننگ شو سے وائرل ہونے والا کلپ ایک ہلکے پھلکے انداز میں اچانک پیش آیا۔ جس کا کوئی غلط ارادہ نہیں تھا، تاہم اسے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

 

اداکارہ نے کہا کہ اگر ان کی اس حرکت سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو وہ معذرت خواہ ہیں، اور وہ اپنے مداحوں کی عزت کرتی ہیں اور آئندہ بھی اپنے کام میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.