کوئٹہ : نیب بلوچستان نے 1.41 ٹریلین سے زائد مالیت کی سرکاری اراضی کی تاریخی ریکوری کی۔قومی احتساب بیورو (بلوچستان)نے قومی اثاثوں کے تحفظ، عوامی اعتماد کو برقرار رکھنے کے اپنے مینڈیٹ کے مطابق، احتساب اور قانون کی حکمرانی کے لیے اپنے پختہ عزم کی عکاسی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر ریاستی اراضی کو بازیاب کرا کے ایک شاندارتاریخی مثال قائم کی ہے۔ مسلسل کاوش اور بہترین حکمت عملی کے م¶ثر نفاذ کے ذریعے، نیب بلوچستان نے کامیابی کے ساتھ 1.02 ملین ایکڑ سرکاری اراضی سال 2025 کے دوران بازیاب کرالی ہے جس کی مالیت1.374 ٹریلین ہے۔2026 کے پہلے عشرے میں نیب بلوچستان نے 51،576 ایکٹر کی غیر قانونی قبضہ کی گئی مزید زمین بازیاب کرالی ہے جس کی مالیت 36.54 بلین روپے ہے۔ مجموعی طور پر، ان کوششوں کے نتیجے میں 1.07 ملین ایکڑ ریاستی اراضی کی بازیابی ہوئی ہے، جس کی کل تخمینہ قیمت 1.41 ٹریلین روپے ہے۔ یہ شاندار کامیابی نیب بلوچستان کے بالغ نظری، مضبوط ادارہ جاتی ہم آہنگی اور غیر قانونی زمینوں پر قبضوں کو ختم کرنے اور عوامی وسائل کے تحفظ کو یقینی بنانے کے پختہ عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔ سرکاری اراضی کی بازیابی نہ صرف ریاست کے لیے کافی معاشی فائدہ کی نمائندگی کرتی ہیں بلکہ احتسابی اداروں پر عوام کے اعتماد کو بھی تقویت دیتی ہیں۔نیب بلوچستان شفافیت کو آگے بڑھانے،بدعنوانی اور ریاستی اثاثوں پر ناجائز قبضوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرنے کے اپنے مشن میں ثابت قدم ہے۔ نیب بلوچستان عوامی بہبود اور قومی ترقی کے لیے ریاستی اراضی کی بازیابی کے لیے اپنی انتھک کوششیں جاری رکھے گا۔
Trending
- Daily Mashriq 31-05-2026
- گوشت کھانے والوں اور لمبی عمر کے درمیان تعلق پر نئی تحقیق، ماہرین بھی حیران
- گوادر پاکستان کی معاشی ترقی، بحری تجارت اور علاقائی روابط کا اہم مرکز بن رہا ہے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز بگٹی
- پاکستان سے افغانوں کو وطن واپس لانے والا ٹرک اُلٹ گیا، 10 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک،
- فرنچ اوپن میں ایک اور بڑا اپ سیٹ، جوکووچ کا خواب ادھورا رہ گیا
- پاکستان نے معاہدے تک پہنچنے کیلئے مؤثر اور مثبت کردار ادا کیا: ایرانی صدر
- غار میں 5 افراد سیلاب کا پانی بھرجانے سے 8 دن سے موت و زندگی کی کشمکش میں
- پاکستان ایک مخلص دوست، ایران کے ساتھ اچھی ڈیل ہوگی: امریکا
- 73 سال بعد فرانس کا مس یونیورس مقابلے کا بائیکاٹ
- واٹس ایپ، انسٹا اور فیس بک صارفین پیسے دینے کیلئے ہوجائیں تیار!
You might also like