کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان میں پولیو وائرس کا ایک اور ماحولیاتی نمونہ مثبت آنے کے بعد محکمہ صحت اور انسدادِ پولیو حکام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مارچ کے مہینے میں صوبے کے متاثرہ علاقے سے حاصل کیے گئے نکاسی آب کے نمونے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وائرس تاحال ماحول میں موجود ہے اور بچوں کی صحت کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے۔اس حالیہ رپورٹ کے بعد صوبائی حکومت اور انسدادِ پولیو پروگرام نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے متاثرہ علاقوں میں خصوصی مہمات چلائی جائیں گی اور نگرانی کے نظام کو مزید سخت کیا جائے گا۔ والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچا کے قطرے ضرور پلائیں اور صحت کی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ صوبے کو اس موذی مرض سے پاک کیا جا سکے۔
Trending
- این ڈی ایم اے کا حالیہ موسم گرما گزشتہ سال سے زیادہ شدید ہونے کا انتباہ
- فٹبال ورلڈ کپ کے نئے گانے کے ٹیزر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
- دشمن جنگ میں ناکامی کے بعد اب معاشی جنگ چھیڑنا چاہتا ہے، ایرانی صدر
- مزید 4077 پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے، ترجمان وزارت مذہبی امور
- مہلک ہنٹا وائرس سے متاثرہ کروز شپ اسپین کے جزیرے ٹینیریف پہنچ گیا
- Daily Mashriq Quetta10-05-2026
- نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی سافا عہدیداران سے سائیڈلائن ملاقات
- معرکہ حق کی کامیابی کاپہلاسال، افواج پاکستان کی قوم کومبارکباد
- ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای صحت یاب ہورہےہیں: سی این این
- سپاہی سے لےکرفیلڈ مارشل تک سب کوسلام پیش کرتے ہیں: رانا ثناء اللہ کا معرکہ حق کی تقریب سے خطاب
You might also like