حکومت بلوچستان کازمینداروں کیلئے تھریشر سبسڈی سکیم کا باقاعدہ آغاز – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

حکومت بلوچستان کازمینداروں کیلئے تھریشر سبسڈی سکیم کا باقاعدہ آغاز

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے گندم کاشت کرنے والے چھوٹے زمینداروں اور خصوصاً کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تھریشر سبسڈی اسکیم پر عملدرآمد کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد فیول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث کاشتکاروں کو درپیش مالی دبا¶ میں کمی لانا ہے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بتایا ہے کہ اب تک 3 ہزار 102 کسانوں کے اکا¶نٹس میں سبسڈی کی رقم منتقل کر دی گئی ہے جبکہ آئندہ دو سے تین روز میں مزید 13 ہزار 128 کسانوں کو سبسڈی فراہم کر دی جائے گی اسی طرح بتدریج تمام کسانوں کے اکا¶نٹس کے تصدیقی عمل کے ساتھ ہی تھریشر سبسڈی کی فراہمی کا عمل تیزی سے مکمل کیا جائے گا محکمہ زراعت حکومت بلوچستان کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے بھر میں 85 ہزار 821 کسان رجسٹرڈ ہو چکے ہیں جن میں سے 74 ہزار 202 کی تصدیق مکمل کی جا چکی ہے بلوچستان میں گندم کاشت کرنے والے زمینداروں کی تعداد 68 ہزار 972 ہے جبکہ 50 ہزار 329 ایسے کاشتکار ہیں جن کے پاس 12.5 ایکڑ یا اس سے کم زرعی زمین موجود ہے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کہا کہ خطے میں کشیدگی کے دوران فیول کی قیمتوں میں اضافے نے زراعت سے وابستہ افراد کو شدید متاثر کیا ہے خصوصاً وہ چھوٹے زمیندار اور کسان جن کی گندم کی فصلیں تیار ہو چکی ہیں اور اب تھریشر کے مرحلے میں داخل ہو رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے کاشتکاروں کو فی ایکڑ کے حساب سے فیول سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کا اضافی بوجھ کم کیا جا سکے اور وہ اپنی فصل کی بروقت کٹائی اور تھریشر کا عمل مکمل کر سکیں انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کو درپیش چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے لیے عملی ریلیف فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سبسڈی کی فراہمی کے عمل کو مزید تیز، شفاف اور م¶ثر بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق کسان اس سے مستفید ہو سکیں اور صوبے میں زرعی پیداوار کو فروغ حاصل ہو۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.