کوئٹہ(اے اےن اےن)کوئٹہ میں سریاب روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔پولیس کے مطابق شہر کے مصروف علاقے سریاب روڈ، فیض آباد کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرتے ہوئے تین افراد کو قتل جبکہ دو کو زخمی کر دیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں ہارون مینگل ولد جمیل، غفور ولد وحید بخش اور نصیب اللہ ولد نامعلوم شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں جمیل اور عبدالحفیظ شامل ہیں۔ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے جس کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ واقعے میں زخمی ہونے والے جمیل مینگل نے بتایا کہ وہ عدالت پیشی کے بعد واپس جا رہے تھے کہ راستے میں ان پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ خود زخمی ہوئے جبکہ ان کا بیٹا ہارون مینگل سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
Trending
- Daily Mashriq 31-05-2026
- گوشت کھانے والوں اور لمبی عمر کے درمیان تعلق پر نئی تحقیق، ماہرین بھی حیران
- گوادر پاکستان کی معاشی ترقی، بحری تجارت اور علاقائی روابط کا اہم مرکز بن رہا ہے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز بگٹی
- پاکستان سے افغانوں کو وطن واپس لانے والا ٹرک اُلٹ گیا، 10 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک،
- فرنچ اوپن میں ایک اور بڑا اپ سیٹ، جوکووچ کا خواب ادھورا رہ گیا
- پاکستان نے معاہدے تک پہنچنے کیلئے مؤثر اور مثبت کردار ادا کیا: ایرانی صدر
- غار میں 5 افراد سیلاب کا پانی بھرجانے سے 8 دن سے موت و زندگی کی کشمکش میں
- پاکستان ایک مخلص دوست، ایران کے ساتھ اچھی ڈیل ہوگی: امریکا
- 73 سال بعد فرانس کا مس یونیورس مقابلے کا بائیکاٹ
- واٹس ایپ، انسٹا اور فیس بک صارفین پیسے دینے کیلئے ہوجائیں تیار!
You might also like