پشین(این این ائی) ضلع پشین کی یونین کونسل منزکی میں 2022 کے سیلاب سے متاثرہ مستحق اور کمزور گھرانوں کی معاشی بحالی کے لیے ایک اہم اقدام کے تحت 78 گھرانوں میں بھیڑوں کی تقسیم کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔ یہ منصوبہ یورپی یونین، پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ کے تعاون سے بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے ذریعے پایہ تکمیل تک پہنچایاگیا۔منصوبے کے طے شدہ معیار کے مطابق صرف ا±ن گھرانوں کو شامل کیا گیا جو 2022 کے سیلاب سے شدید متاثر ہوئے تھے اور معاشی طور پر نہایت کمزور تھے۔ ہر مستفید خاندان کو پانچ بھیڑیں فراہم کی گئیں تاکہ وہ ایک پائیدار ذریعہ معاش حاصل کر سکیں اور اپنی آمدن میں بہتری لا سکیں۔تقسیم کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے مقامی قیادت، یونین کونسل کے نمائندگان، کونسلرز، چیئرمین اور دیگر کمیونٹی شراکت داروں نے فعال کردار ادا کیا اور اس عمل کی نگرانی کو یقینی بنایا۔مزید برآں، جانوروں کی صحت اور بہتر نگہداشت کے لیے محکمہ لائیو اسٹاک کے ویٹرنری ڈاکٹروں کی خدمات بھی فراہم کی جا رہی ہیں، جو باقاعدگی سے معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ بیماریوں سے بچاو¿ اور افزائش کے حوالے سے رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔یہ منصوبہ نہ صرف سیلاب متاثرین کی بحالی اور معاشی استحکام میں معاون ثابت ہو رہا ہے بلکہ غربت میں کمی اور لائیو اسٹاک کے شعبے کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔