کوئٹہ (آن لائن) ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ مرزا بلال حسن نے کہا ہے کہ سکول کے اوقات میں ہیوی ٹریفک ، واٹر ٹینکر اور ڈمپر گاڑیوں کا داخلہ شہر میں مکمل بند ہوگا کم عمر ڈرائیونگ پر پابندی ہوگی اور ڈرائیور گاڑیاں چلاتے وقت ایچ ٹی وی لائسنس ہمراہ رکھے اور تیز رفتاری پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ڈمپر اور واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کے صدور اور دیگر عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ مرزا بلال حسن کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کی کوشش ہے کہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کی پاسداری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں انہوں نے کہا کہ سکول کے اوقات میں شہر میں ڈمپرز بڑی گاڑیوں اور واٹر ٹینکر کا داخلہ بند ہوگا اور کم عمر ڈرائیونگ پرمکمل پابندی ہوگی جو بھی کم عمر ڈرائیور خلاف ورزی کرتے ہوئے گاڑی چلائے گا اس کی گاڑی ضبط کرلی جائے گی اس کے علاوہ تمام ڈرائیورز، ایچ ٹی وی لائسنس اپنے ہمراہ رکھے اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے تیز رفتاری کے خلاف بھی موثر کارروائیاں کی جائیں گی تاکہ شہریوں کو حادثات سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کی کوشش ہے کہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کی ہر گاڑی، موٹر سائیکل چلانے والے سے ممکن بنائے انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے اس موقع پر ڈمپر اور واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ٹریفک پولیس کے ساتھ ہونے والے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی۔
You might also like