کوئٹہ (آن لائن) حکومت پنجاب نے بلوچستان کے ذہین طلبہ و طالبات کے لیے 470 اسکالرشپس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ نے صوبے کے ہونہار طلباءسے درخواستیں طلب کر لی ہیں اس احسن اقدام پر بلوچستان کے عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت نے پاکستان کے ان معیاری تعلیمی اداروں کے دروازے بلوچستان کے ہر محنت کش کے بچے کے لیے کھول دیے ہیں جہاں ماضی میں صرف اشرافیہ کے بچوں کو تعلیم کے مواقع میسر تھے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دیہی علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک ویگن ڈرائیور کے بیٹے کا بڑے تعلیمی ادارے میں داخلہ اس مثبت تبدیلی کی واضح مثال ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان تعلیمی ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور معیاری تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے، جس کی فراہمی کے لیے حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
Trending
- Daily Mashriq 08-06-2026
- 08-06-2026مشرق سنڈے میگزین
- آئی سی سی کے بھارتی چیئرمین جے شاہ اور پاکستانی کپتان ثنا فاطمہ کا مصافحہ توجہ کا مرکز بن گیا
- فیلڈ مارشل عاصم منیر کی دعوت پر لبنانی آرمی چیف کا دورۂ پاکستان، جنگ بندی پر اہم پیش رفت متوقع
- پاکستان قابل اعتماد ثالث، ایران امریکا جنگ بندی میں کردار سراہتے ہیں: چین
- 15 سال کی عمر میں بھارت جیسی مضبوط ٹیم میں شامل سوریاونشی کےلیے بورڈ کا بڑا فیصلہ
- وزیراعلیٰ بلوچستان کا لیڈی ڈاکٹر کی جان بچانے والے وارڈ بوائے کیلئے سول ایوارڈ کا اعلان
- گلگت بلتستان انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم، نتائج آنا شروع
- حکومت اور اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کے درمیان بجٹ پر ڈیڈلاک برقرار
- جولائی تا مئی 11 ماہ کے دوران پٹرولیم لیوی کی مد میں 1430 ارب روپے جمع
You might also like