کوئٹہ: ناقص اور مضر صحت خوراک کے خاتمے کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاو¿ن بلا تعطل جاری ہے۔ حالیہ کارروائیوں کے دوران کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ، خضدار، گوادر اور کچلاک میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مختلف مراکز کا معائنہ کیا۔ترجمان بی ایف اے کے مطابق مجموعی کارروائیوں کے دوران 2 کارخانے سیل جبکہ 27 مراکز پر جرمانے عائد جبکہ 36 یونٹس کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔دوران انسپیکشن زائد المیعاد اور پابندی عائد اشیاءکی بڑی مقدار ضبط و تلف کی گئی۔سی پیک روڈ کوئٹہ پر قائم ایک آئس کریم و آئس قلفی بنانے والے یونٹ کو سنگین خلاف ورزیوں پر سیل کیا گیا۔ معائنے کے دوران یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات، خام مال کی غیر محفوظ اسٹوریج، چِلرز میں درجہ حرارت برقرار رکھنے کا کوئی نظام نہ ہونا، درجہ حرارت کے ریکارڈ کی عدم دستیابی، بی ایف اے لائسنس اور پروڈکٹ رجسٹریشن نہ ہونا جیسے سنگین مسائل سامنے آئے۔ مزید برآں مصنوعات کی لیبلنگ میں بھی خامیاں پائی گئیں، جن میں مینوفیکچرر ایڈریس اور بیچ نمبر کی عدم موجودگی شامل ہے جبکہ صفائی، سینیٹیشن اور سیفٹی پروٹوکولز کا فقدان بھی واضح تھا۔اسی طرح سریاب روڈ پر قائم ایک بیکنگ یونٹ کو بھی سیل کر دیا گیا جہاں انتہائی غیر صحت بخش ماحول، گندے پلاسٹک اور اخبارات کے استعمال، مشینری میں لیکیج، مصنوعات پر تیاری و معیاد ختم ہونے کی تاریخ درج نہ ہونا اور پیسٹ کنٹرول سسٹم کی عدم موجودگی جیسے مسائل سامنے آئے۔ حکام کے مطابق اس یونٹ کو قبل ازیں نوٹس جاری کیا گیا تھا تاہم بہتری نہ لانے پر سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔علاوہ ازیں کارروائیوں کے دوران بیکنگ یونٹس، مصالحہ شاپس، جنرل سٹورز، ہوٹل و ریسٹورنٹس اور میٹ شاپس سمیت 27 مراکز کو قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔ترجمان بی ایف اے کے مطابق عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کریک ڈاو¿ن کا سلسلہ جاری رہے گا اور خوراک کی تیاری و فراہمی کے عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت یا خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
Trending
- Daily Mashriq 08-06-2026
- 08-06-2026مشرق سنڈے میگزین
- آئی سی سی کے بھارتی چیئرمین جے شاہ اور پاکستانی کپتان ثنا فاطمہ کا مصافحہ توجہ کا مرکز بن گیا
- فیلڈ مارشل عاصم منیر کی دعوت پر لبنانی آرمی چیف کا دورۂ پاکستان، جنگ بندی پر اہم پیش رفت متوقع
- پاکستان قابل اعتماد ثالث، ایران امریکا جنگ بندی میں کردار سراہتے ہیں: چین
- 15 سال کی عمر میں بھارت جیسی مضبوط ٹیم میں شامل سوریاونشی کےلیے بورڈ کا بڑا فیصلہ
- وزیراعلیٰ بلوچستان کا لیڈی ڈاکٹر کی جان بچانے والے وارڈ بوائے کیلئے سول ایوارڈ کا اعلان
- گلگت بلتستان انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم، نتائج آنا شروع
- حکومت اور اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کے درمیان بجٹ پر ڈیڈلاک برقرار
- جولائی تا مئی 11 ماہ کے دوران پٹرولیم لیوی کی مد میں 1430 ارب روپے جمع
You might also like