قلعہ عبداللہ (آن لائن) ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منور حسین مگسی کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات کے خلاف جاری پوست (پاپی)کے خاتمے کی مہم 2026 (فیز-II) کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر منور حسین مگسی نے پوست کی فصل کیخلاف جاری آپریشن کے دورے کے دوران صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا، انہوں نے آپریشن کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور تمام متعلقہ اداروں اور ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا۔ ضلع قلعہ عبداللہ میں جاری پوست کی فصل کیخلاف ضلعی انتظامیہ قلعہ عبداللہ پولیس فورس اینٹی نارکوٹکس فورس اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران و اہلکاروں نے ملکر اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللہ کی نگرانی میں کی اس آپریشن میں ایف سی (77 ونگ)، پولیس، اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF)، انسپکٹر ایکسائز و نارکوٹکس رفیق خان ناصر اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔ضلعی انتظامیہ کے ایک ذمہدار آفیسر نے کہا کہ اس کارروائی کے دوران دو ٹیموں نے تحصیل گلستان کے علاقوں دولنگی، سیگئی، پِنکئی اور تحصیل قلعہ عبداللہ کے علاقوں گلستان کراس، حبیب زئی، میزئی، جنگل پیر علیزئی، کلازئی اور پاپلزئی میں آپریشن کیا۔ اس دوران مجموعی طور پر 1554 ایکڑ اراضی پر کاشت کی گئی پوست کی فصل کو مکمل طور پر تلف کر دیا گیا اے سی قلعہ عبداللہ نے کہا کہ ٹیمI نے قلعہ عبداللہ میں 608 ایکڑ رقبہ کلیئر کیاٹیمII نے دولنگی گلستان میں 843 ایکڑ رقبہ صاف کیا انہوں نے کہا کہ اس آپریشن کے دوران روایتی طریقوں کے ذریعے سے83 ایکڑ رقبہ ٹریکٹرز کے ذریعے سے کلئیر کر دیا گیا اور 940 ایکڑ ڈرون سے کیمیکل اسپرے کے ذریعے90 ایکڑ مزدوروں کے ذریعے دستی طور پر338 ایکڑ وہیل بیرو (ہاتھ گاڑی) کے ذریعے صاف کیا گیا سے سی قلعہ عبداللہ نے کہا کہ حالیہ ژالہ باری کے باعث مزید 103 ایکڑ رقبے پر موجود پوست کی فصل بھی متاثر ہو کر تباہ ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ اب تک ضلع بھر میں مجموعی طور پر 7659 ایکڑ رقبے سے پوست کی فصل کا خاتمہ کیا جا چکا ہے، جبکہ یہ مہم پوست کے فصل کیخلاف پوست کی فصل کی مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔اے سی قلعہ عبداللہ نے کہا کہ اس مہم کا مقصد منشیات کی کاشت کا مکمل خاتمہ اور نوجوان نسل کو اس ناسور سے محفوظ بنانا ہے، جس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔