نوان تھشارا نے سری لنکن کرکٹ بورڈ سے معافی مانگ لی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

نوان تھشارا نے سری لنکن کرکٹ بورڈ سے معافی مانگ لی

سری لنکا کے فاسٹ بولر نوان تھشارا نے سری لنکن کرکٹ بورڈ سے باضابطہ معافی مانگتے ہوئے بورڈ کے خلاف دائر قانونی کارروائی واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے۔

سری لنکن میڈیا رپورٹس کے مطابق 31 سالہ کرکٹر نے ای میل کے ذریعے اپنا مؤقف واضح کیا اور معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

نوان تھشارا نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان کا مقصد شفافیت اور انصاف کا حصول تھا، تاہم اس دوران اگر کرکٹ بورڈ یا متعلقہ حکام کو کسی قسم کی تکلیف، غلط فہمی یا پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تو وہ اس پر دلی معذرت کرتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.