کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یومِ دستور کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 10 اپریل 1973 کو متفقہ آئین کی منظوری پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل ہے، جو قومی یکجہتی، جمہوری استحکام اور وفاق کی مضبوطی کی روشن علامت ہے انہوں نے کہا کہ آئینِ پاکستان محض ایک قانونی دستاویز نہیں بلکہ ریاست اور عوام کے درمیان ایک مضبوط عمرانی معاہدہ ہے جو ہر شہری کے حقوق اور ریاست کی ذمہ داریوں کا تعین کرتا ہے وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت ہر شہری کے آئینی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ کسی کو طاقت کے زور پر اپنا نظریہ مسلط کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور ریاست کی رٹ ہر صورت برقرار رکھی جائے گی انہوں نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی اور آئین و قانون کی بالادستی ہی ایک مہذب معاشرے کی بنیاد ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ آئین اور پارلیمنٹ ہی عوامی حقوق کے حصول کا م¶ثر اور مستند راستہ ہیں بلوچستان کو حاصل ہونے والے تمام حقوق آئینی و پارلیمانی جدوجہد کا نتیجہ ہیں انہوں نے کہا کہ آئین ہمیں عوام کے سامنے جوابدہ بناتا ہے اور ریاستی نظام میں شفافیت اور توازن کو یقینی بناتا ہے انہوں نے آئین و قانون کی بالادستی کے قیام اور ملکی دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز اور عوام کی عظیم قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ جمہوریت کی مضبوطی اور آئینی پاسداری ہی پاکستان کے روشن اور مستحکم مستقبل کی ضمانت ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو آئین کی اہمیت سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت اور قومی ذمہ داری ہے، تاکہ وہ ایک باشعور اور ذمہ دار شہری کے طور پر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
Trending
- Daily Mashriq 31-05-2026
- گوشت کھانے والوں اور لمبی عمر کے درمیان تعلق پر نئی تحقیق، ماہرین بھی حیران
- گوادر پاکستان کی معاشی ترقی، بحری تجارت اور علاقائی روابط کا اہم مرکز بن رہا ہے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز بگٹی
- پاکستان سے افغانوں کو وطن واپس لانے والا ٹرک اُلٹ گیا، 10 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک،
- فرنچ اوپن میں ایک اور بڑا اپ سیٹ، جوکووچ کا خواب ادھورا رہ گیا
- پاکستان نے معاہدے تک پہنچنے کیلئے مؤثر اور مثبت کردار ادا کیا: ایرانی صدر
- غار میں 5 افراد سیلاب کا پانی بھرجانے سے 8 دن سے موت و زندگی کی کشمکش میں
- پاکستان ایک مخلص دوست، ایران کے ساتھ اچھی ڈیل ہوگی: امریکا
- 73 سال بعد فرانس کا مس یونیورس مقابلے کا بائیکاٹ
- واٹس ایپ، انسٹا اور فیس بک صارفین پیسے دینے کیلئے ہوجائیں تیار!
You might also like