کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں واقعہ ہنگول نیشنل پارک میں نایاب پرشین چیتے کی موجودگی دیکھنے میں آئی ہے سیکریٹری محکمہ فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف بلوچستان عمران گچکی نے بتایا ہے کہ ہنگول نیشنل پارک کے سپٹ کے علاقے کے قریب واقع ایک نیول کیمپ میں 6 اپریل 2026 کو تھرمل امیجنگ کے ذریعے ایک نایاب اور شاندار فارسی چیتے کی موجودگی ریکارڈ کی گئی ہے، جو خطے کے نہایت کم نظر آنے والے شکاریوں میں شمار ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ مشاہدہ علاقے میں جنگلی حیات کی موجودگی کا اہم ثبوت ہے اور اس سے اس نایاب نسل کے تحفظ کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔عمران گچکی کے مطابق محکمہ جنگلات و جنگلی حیات نے فوری طور پر ٹیمیں تعینات کر دی ہیں تاکہ اس نایاب جانور کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے اور اس کی بقا کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے جا سکیں۔سیکریٹری نے مزید کہا کہ محکمہ اس قیمتی اور نایاب نسل کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہا ہے تاکہ آئندہ بھی اس طرح کے نایاب جانور محفوظ رہ سکیں۔
Trending
- وفاقی بجٹ کا حجم ساڑھے 17 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ رہے گا
- نوجوان نسل کو تمباکو کے خطرات سے بچانا قومی ذمہ داری ہے: صدر آصف زرداری
- بغیر اجازت آبنائے ہرمز سے سفر کی کوشش خطرناک ہوگی: ایرانی فوج کی وارننگ
- معاہدے کے بہت قریب، ایران نے ایٹمی ہتھیاروں پر یقین دہانی کرا دی: ٹرمپ
- Daily Mashriq 31-05-2026
- گوشت کھانے والوں اور لمبی عمر کے درمیان تعلق پر نئی تحقیق، ماہرین بھی حیران
- گوادر پاکستان کی معاشی ترقی، بحری تجارت اور علاقائی روابط کا اہم مرکز بن رہا ہے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز بگٹی
- پاکستان سے افغانوں کو وطن واپس لانے والا ٹرک اُلٹ گیا، 10 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک،
- فرنچ اوپن میں ایک اور بڑا اپ سیٹ، جوکووچ کا خواب ادھورا رہ گیا
- پاکستان نے معاہدے تک پہنچنے کیلئے مؤثر اور مثبت کردار ادا کیا: ایرانی صدر
You might also like