کوئٹہ: بلوچستان ریونیواتھارٹی نے صوبے میں خدمات فراہم کرنے والے غیر رجسٹرڈ ڈیجیٹل کاروباروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے انفورسمنٹ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ کارروائی بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز (BSTS) ایکٹ کے تحت کی جا رہی ہے۔اتھارٹی کے مطابق اس مہم کے تحت ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز، آن لائن سروس فراہم کنندگان، کانٹینٹ کریئیٹرز، پروڈکشن ہا¶سز اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدف بنایا گیا ہے جو رجسٹریشن یا ٹیکس قوانین کی تعمیل کے بغیر خدمات فراہم کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی اور منسٹر فنانس میر شعیب نوشیروانی کے وژن کے تحت بی آر اے نے ٹیکس بیس کو وسعت دینے اور ڈیجیٹل معیشت کی دستاویز بندی کیلئے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل شعبے کو ٹیکس نظام میں شامل کرنے سے شفافیت میں اضافہ اور محصولات میں بہتری ممکن ہوگی۔بی آر اے نے خبردار کیا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر رجسٹرڈ کاروباروں کے خلاف BSTS ایکٹ کے تحت جرمانے اور دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اتھارٹی نے تمام ڈیجیٹل سروس فراہم کنندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر رجسٹریشن مکمل کریں اور اپنی ٹیکس ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ کسی بھی تادیبی کارروائی سے بچا جا سکے۔
Prev Post
You might also like