کوئٹہ (آن لائن ) بلوچستان میں 3762 سرکاری گاڑیوں کا ریکارڈ دستیاب نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔جس پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جو ریکارڈ میں غائب گاڑیوں کا سراغ لگائے گی۔ محکمہ ایکسائز نے رپورٹ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو پیش کردی، رپورٹ کے مطابق محکمہ ایکسائز کے ڈیٹابیس میں سرکاری گاڑیوں کی تعداد 14304 ہے جبکہ تصدیقی عملی میں 3672 گاڑیاں محکمہ زراعت کی 1142 گاڑیوں کا کوئی پتا نہیں ہے، محکمہ پولیس کی 443، لوکل گورنمنٹ کی171 محکمہ صحت کی 168، محکمہ تعلیم کی 131 محکمہ نظم و نسق اور منصوبہ بندی و ترقیاتی کی 113،113 محکمہ منصوبہ بندی کے پاس 65، سماجی بہبود کے پاس 63 گاڑیاں دستیاب نہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے ان گاڑیوں کی معلومات کےلئے سہ رکنی کمیٹی بنادی۔
Trending
- ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
- پیرس میں پی ایس جی کی چیمپئنز فٹبال لیگ میں جیت پر ہنگامہ، پولیس سے جھڑپیں، 400
- بھارتی عدالت کا جیکولین فرنینڈس سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کرنےکا فیصلہ
- سہیل آفریدی ناراض ایم پی ایز کو منانے کیلئے متحرک، ارکان سے رابطے تیز
- اسرائیلی فورسز کے غزہ بھر میں وحشیانہ حملے، 6 افراد شہید
- وفاقی بجٹ کا حجم ساڑھے 17 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ رہے گا
- نوجوان نسل کو تمباکو کے خطرات سے بچانا قومی ذمہ داری ہے: صدر آصف زرداری
- بغیر اجازت آبنائے ہرمز سے سفر کی کوشش خطرناک ہوگی: ایرانی فوج کی وارننگ
- معاہدے کے بہت قریب، ایران نے ایٹمی ہتھیاروں پر یقین دہانی کرا دی: ٹرمپ
- Daily Mashriq 31-05-2026
You might also like