میک اپ پروڈکس کے ساتھ میک اپ سروسز بھی مہنگی ہوگئیں – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

میک اپ پروڈکس کے ساتھ میک اپ سروسز بھی مہنگی ہوگئیں

ایران امریکا جنگ نے جہاں کئی سیکٹرز کو متاثر کیا وہیں خواتین کے بناؤ سنگھار پر اثر پڑا۔

 

میک اپ پروڈکٹس کے ساتھ میک اپ سروسز بھی مہنگی ہوگئیں۔ کراچی کے بیوٹی پارلرز نے ریٹ بڑھادیئے۔ بارات ولیمہ کیلئے میک اپ 25ہزار سے بڑھ کر40ہزار ہوگیا۔ پارٹی میک اپ کے دام بھی 5 ہزار بڑھادیئے گئے۔

 

بڑھتی مہنگائی نے بناؤ سنگھار بھی مشکل بنا دیا ۔ کاسمیٹکس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد خواتین کی تقریبات میں شرکت بھی اب آسان نہیں رہی ۔ خواتین کہتی ہیں میک اپ ضروری تو ہے لیکن اب جیب پر بھاری پڑتا جارہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.