دستاویزات گمشدگی کی رپورٹ کیلئے ایپ تیار، وزیراعلیٰ مریم نواز نے افتتاح کر دیا،شہری گھر بیٹھے رپورٹ درج کرا سکیں گے
لاہور: پنجاب کے شہری شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر ضروری کاغذات کی گمشدگی رپورٹ کا گھر بیٹھے اندراج کر اسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب پولیس پاکستان ایپ کا افتتاح کر دیا۔ پنجاب پولیس پاکستان ایپ کے ذریعے صوبے بھر کے شہری گھر بیٹھے ایپ کے ذریعے قیمتی دستاویزات کی گمشدگی رپورٹ درج کراسکیں گے۔
ضروری دستاویزات گم ہونے پر پولیس اسٹیشن یا خدمت مرکز جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ پنجاب پولیس پاکستان ایپ پر اندراج کے بعد گمشدگی رپورٹ بھی گھر پر ہی موصول ہو گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب پولیس پاکستان ایپ کے اجراء پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کے لئے آسانی پیدا کرنا ہمارا عزم ہے۔ پنجاب کو جدت کی راہ پر گامزن کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ایپ کے ذریعے گمشدگی رپورٹ درج کرانے پر وسائل اور وقت دونوں کی بچت